حجۃ الاسلام والمسلمین انتصار حیدر جعفری

آپ نے میٹرک پنڈی گھیب سے کیا اور پھر 1989ء سے 1993ء تک جامعہ اہل البیت اسلام آباد میں تعلیم حاصل کی۔ 1993ء میں آپ اعلی تعلیم کے لئے قم ایران تشریف لے گئے جہاں آپ نے موضوع فقہ اصول میں تعلیم حاصل کی اور دروس خارج جناب آیت اللہ وحید خراسانی، جناب آیت اللہ جواد تبریزی ،جناب آیت اللہ مکارم شیرازی، جناب آیت اللہ جعفر سبحانی ،جناب آیت اللہ مصطفی اعتمادی، جناب آیت اللہ سید رسول موسوی تہرانی اور جناب آیت اللہ علی محمدی خراسانی سے درس خارج کی تعلیم حاصل کی اور اسی عرصہ میں تفسیر و علوم قرآن میں تخصص(specialization ) کیا آپ 2005 ء میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان تشریف لے آئے اور اس وقت سے لے کر آج تک جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں اور تدریس کے ساتھ ساتھ تبلیغات، مجالس اور دیگر اسلامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔



