تحقیقاتحجۃ الاسلام والمسلمین لیاقت علی اعوان

حجۃ الاسلام والمسلمین لیاقت علی اعوان

1978  میں ملہووالی میں پیدا ہوئے جامعہ جعفریہ جنڈ اٹک   میں ابتدائی حوزوی تعلیم کے بعد 2000ءمیں قم میں داخلہ لیا

مدرسہ مؤمنیہ  میں لمعہ و  اصول تک تعلیم مکمل کرنے کے بعد مدرسہ امام خمینی میں تفسیر و علوم قرآن  میں تخصص کیا  آیت اللہ

 ہاشمی شاہرودی اور دیگر  اساتید کے درس خارج  میں شرکت کی تین کتب تالیف کی ہیں اور متعدد مقالات لکھے ہیں دس سال سے

شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں مختلف ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں

حجۃ الاسلام والمسلمین سید فرحت علی کاظمی

آپ نے دینی تعلیم کا آغاز جامعہ علوم اسلامی فیصل آباد آقا سید حیدر موسوی رحمۃ اللہ علیہ کے زیر سایہ کیااور پھر کچھ عرصہ کے لئے جامعہ اہل البیت اسلام آباد آگئے اور مفسر قرآن حجۃالاسلام والمسلمین قبلہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ العالی ۔حجۃ الاسلام والمسلمین قبلہ محمد شفاء نجفی دامت برکاتہ زیر سایہ تعلیم حاصل کی اور چار سال بعد اعلی دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے قم ایران چلے گئے اور وہاں مختلف اساتذہ جیسے آیت اللہ فاضل لنکرانی ،آیت اللہ وحید خراسانی ، آیت اللہ جعفر سبحانی ، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کے درس خارج سے فیض یاب ہوئے اور اسی عرصہ میں تفسیر و علوم قرآن میں تخصص(specialization ) کیاپھر 2008ء میں پاکستان آگئے اور جامعہ الرضا اسلا م آباد اور جامعہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد میں تقریبا 10 سال تدریس اور طلبا ء و طالبات کی تربیت انجام دی اور اسی عرصہ میں جعفریہ ویلفئر فنڈ کے راولپنڈی اسلام آباد کے صدر کے فرائض انجام دینے کے بعد جامعہ المصطفی العالمیہ میں شعبہ آموزش کی ذمہ دارریاں انجام دیتے رہے ۔ اور تدریس کے ساتھ ساتھ تبلیغات، مجالس اور دیگر اسلامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button