تحقیقاتحجۃ الاسلام والمسلمین انیس الحسنین خان

حجۃ الاسلام والمسلمین انیس الحسنین خان

حجۃ الاسلام والمسلمین انیس الحسنین خان ولد غلام محسن خان آپ 1972 میں کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں  پیدا ہوئے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد جامعہ اہل بیت اسلام آباد میں داخل ہوئے 1992 میں اعلی تعلیم کے لئے ایران تشریف لے گئے فقہ و اصول میں کارشاسی ارشد (ایم فل ) کی سند حاصل کی اور درس خارج کا  مرحلہ طے کیا اساتید میں آیات عظام جواد تبریزی ،وحید خراسانی  ،مھدی شب زندہ دار ۔ 2009 میں پاکستان واپس آئے اور  جامعہ مدینہ العلم کیانی روڈ بارہ کہو کے افتتاح کے ساتھ اپنے کیرئر کا آغاز کیا بعد ازاں  جامعہ المصطفی العالمیہ شعبہ پاکستان کی تاسیس میں بنیادی کردار ادا کیا اور اب تک اسی ادارہ میں مشغول خدمت ہیں ۔

 وفاق المدارس الشیعہ پاکستان  کی مرکزی کابینہ میں شامل ہیں اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان خطبات جمعہ کمیشن میں وفاق المدارس کی نمایندگی کرتے ہیں۔قم ہی سے تحقیقی امور مقالات ، تراجم اور تصحیح کتب و مقالات  کا آغاز کیا ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید فرحت علی کاظمی

آپ نے دینی تعلیم کا آغاز جامعہ علوم اسلامی فیصل آباد آقا سید حیدر موسوی رحمۃ اللہ علیہ کے زیر سایہ کیااور پھر کچھ عرصہ کے لئے جامعہ اہل البیت اسلام آباد آگئے اور مفسر قرآن حجۃالاسلام والمسلمین قبلہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ العالی ۔حجۃ الاسلام والمسلمین قبلہ محمد شفاء نجفی دامت برکاتہ زیر سایہ تعلیم حاصل کی اور چار سال بعد اعلی دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے قم ایران چلے گئے اور وہاں مختلف اساتذہ جیسے آیت اللہ فاضل لنکرانی ،آیت اللہ وحید خراسانی ، آیت اللہ جعفر سبحانی ، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کے درس خارج سے فیض یاب ہوئے اور اسی عرصہ میں تفسیر و علوم قرآن میں تخصص(specialization ) کیاپھر 2008ء میں پاکستان آگئے اور جامعہ الرضا اسلا م آباد اور جامعہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد میں تقریبا 10 سال تدریس اور طلبا ء و طالبات کی تربیت انجام دی اور اسی عرصہ میں جعفریہ ویلفئر فنڈ کے راولپنڈی اسلام آباد کے صدر کے فرائض انجام دینے کے بعد جامعہ المصطفی العالمیہ میں شعبہ آموزش کی ذمہ دارریاں انجام دیتے رہے ۔ اور تدریس کے ساتھ ساتھ تبلیغات، مجالس اور دیگر اسلامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button