HUJJAT UL ISLAM WAL MUSLIMEEN SYED SAJJAD HUSSAIN KAZMISAHEEFA E SAJJADIA
Trending

HUJJAT UL ISLAM WAL MUSLIMEEN SYED SAJJAD HUSSAIN KAZMI

آپ نے دینی تعلیم کا آغاز جامعہ اہل البیت اسلام آباد سے کیا اور تقریبا چار سال معمار ملت مفسر قرآن حجۃالاسلام والمسلمین قبلہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ العالی ۔حجۃ الاسلام والمسلمین قبلہ محمد شفاء نجفی دامت برکاتہ اور حجۃ الاسلام والمسلمین قبلہ مرحوم سید نثار حسین الحسینی رضوان اللہ تعالی علیہ سے کسب فیض کیا اور پھر حوزہ علمیہ قم گئے اور وہاں تقریبا  پچیس سال گزارے سطوحات میں آقای وجدانی فخر ۔آقای اعتمادی اورآقای پایانی  سے  مستفید ہوئے اور درس خارج میں فقہ واصول استاد شیخ جواد تبریزی نور اللہ مرقدہ ۔ استاد شیخ وحید خراسانی دام ظلہ العالی ۔استاد شیخ فاضل لنکرانی رحمہ اللہ علیہ اور استاد شیخ تقی بہجت رضوان اللہ تعالیٰ علیہ سے کسب فیض کیا لازم بہ ذکر ہے درس خارج میں زیادہ عرصہ آقای تبریزی اور آقای وحید کے پاس گزارا اور فلسفہ  نھایہ  الحکمہ آقای مصباح  اشارات آقای گرامی اورآقای ممدوحی اور اسفار آقای جوادی آملی کے  پاس پڑھی ہے نیز چار سالہ تخصصی دورہ فلسفہ وکلام بھی مکمل کیا ہے۔اور الحمدللہ تدریس، تبلیغ اور مجالس کا  سلسلہ بھی تقریبا تیس سال سے جاری  وساری ہے ۔

HUJAT UL ISLAM WAL MUSLIMEEN SYED FARHAT ALI KAZMI

آپ نے دینی تعلیم کا آغاز جامعہ علوم اسلامی فیصل آباد آقا سید حیدر موسوی رحمۃ اللہ علیہ کے زیر سایہ کیااور پھر کچھ عرصہ کے لئے جامعہ اہل البیت اسلام آباد آگئے اور مفسر قرآن حجۃالاسلام والمسلمین قبلہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ العالی ۔حجۃ الاسلام والمسلمین قبلہ محمد شفاء نجفی دامت برکاتہ زیر سایہ تعلیم حاصل کی اور چار سال بعد اعلی دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے قم ایران چلے گئے اور وہاں مختلف اساتذہ جیسے آیت اللہ فاضل لنکرانی ،آیت اللہ وحید خراسانی ، آیت اللہ جعفر سبحانی ، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کے درس خارج سے فیض یاب ہوئے اور اسی عرصہ میں تفسیر و علوم قرآن میں تخصص(specialization ) کیاپھر 2008ء میں پاکستان آگئے اور جامعہ الرضا اسلا م آباد اور جامعہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد میں تقریبا 10 سال تدریس اور طلبا ء و طالبات کی تربیت انجام دی اور اسی عرصہ میں جعفریہ ویلفئر فنڈ کے راولپنڈی اسلام آباد کے صدر کے فرائض انجام دینے کے بعد جامعہ المصطفی العالمیہ میں شعبہ آموزش کی ذمہ دارریاں انجام دیتے رہے ۔ اور تدریس کے ساتھ ساتھ تبلیغات، مجالس اور دیگر اسلامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button