HUJJAT UL ISLAM WAL MUSLIMEEN SYED ZAHID HUSSAIN NAQVI

حجۃ الاسلام والمسلمین سید زاہد حسین بخاری کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے آپ نے اپنی دینی تعلیم کا آغاز مدرسہ مظہر الایمان ڈھڈیال سے کیا اور پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد اعلی تعلیم کے لئے قم ایران تشریف لے گے جہاں آپ نے مدرسہ المہدی سے فارسی زبان سیکھی اور پھر مدرسہ امام خمینی قم میں اپنی اعلی تعلیم کا آغاز کیا جہاں آپ نے فلسفہ میں کارشناسی ارشد کی اور اپنی تعلیم کو مدرسہ جامعة العلوم قم تکمیل کے مراحل تک پہنچایا اور تقریبا دس سے پندرہ سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ پاکستان آ گئے اور سب سے پہلے مدرسہ مدینة العلم اسلام آباد سے تدریس کا آغاز کیا جہاں آپ نے تقریبا تین سال تک تدریس کی اور اس کے بعد جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد میں پانچ سال طلباء و طالبات کی دینی اور روحانی تربیت کے فرائض سرانجام دیے اور آپ ساتھ ساتھ جامعۃ المصطفی العالمیہ مدرسہ برادران اسلام آباد میں آموزش کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔



